اہم خبریں

کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان کا آسٹریلیا سے ٹاکرا

بنگلور(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان کا آسٹریلیا سے ٹاکرا آ ج ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے مقابلہ پاکستان کے لیے اہم ہے لیکن بھارت میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم مسلسل مسائل کا شکار فخرزمان گھٹنے کی انجری اور سلمان علی بخار میں مبتلا میچ میں نہ شامل ہونے کا اندیشہ۔ یہ میچ پاکستانی وقت دن ڈیڑھ بجے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے پاکستانی ٹیم تین میں سے 2 میچ جیت سکی ہے جبکہ آسٹریلیا 3 میچز میں سے صرف ایک ہی جیت سکی ۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم میں آج تبدیلی کا امکان ،شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں