پونے (نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ،آج بھارت کا ٹاکرا بنگلادیش سے ہوگا،اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بنگال ٹائیگرز کو ہرانے کیلئے تیار ۔ اس وقت بھارت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر ہے جبکہ بنگلا دیش اپنے تین میں سے 2 میچ ہار چکی ہے ، آج کا میچ بنگلا دیش کیلئے اہم ہے ، پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ نے اپنے 4میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ بھارت کا 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے ۔















