اہم خبریں

میری اپیل ہے مسلمہ امہ فلسطین کا ساتھ دے،طاہر اشرفی

لاہور(نیوزڈیسک)علماکونسل پاکستان کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی گولہ باری سے 3500 مسلمان شہید ہوگئے ،بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی مقبوضہ علاقوں پر بمباری سے اب تک 3500مسلمان جن میں ایک ہزار بچے بھی شامل ہیں شہید ہوچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ اب بھی اگر امت مسلمہ کے ضمیر نہ جاگے تو کب جاگیں گے؟مولانا طاہر اشرفی مولانا طاہر اشرفی نے اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی مصنوعات کا مسلمہ امہ مکمل طور پربائیکاٹ کرے،مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ میری امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانیہ سے نہیں بلکہ مسلمہ امہ سے اپیل ہے کہ فلسطین کا ساتھ دیں ،مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ کشمیر،فلسطین سمیت مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے ۔

متعلقہ خبریں