بیجنگ(نیوزڈیسک) نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سی پیک کے دوسرے فیز کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول انتہائی سازگار ہے،تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے بیجنگ میں ٹیکنالوجی انٹرپرائز کے وفد سے ملاقات کی ،وفاقی وزیرسمیع سعید سے زونگچان بی آر آئی انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن کے صدر زانگ ژیاڈانگ نے بھی ملاقات کی ،ملاقاتوں میں فریقین نےجاری منصوبوں میں تیزی لانے اور نئے شعبوں کی شمولیت پر اتفاق کیا،اس موقع پر نگراں وفاقی وزیرنے کہاکہ بی آر آئی علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،چین اور پاکستان سی پیک کے دوسرے فیز کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول انتہائی سازگار ہے۔















