اہم خبریں

سائفرکیس میں مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سائفرکیس میں مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیا،تفصیلات کے مطابق سائفرکیس میں مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیاجس میں کہاگیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کیخلاف ٹارگٹڈ پلان کیا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد اورتحریک عدم اعتماد میں بچنے کیلئے پلان بنایا،اعظم خان نے کہاکہ سائفر سے متعلق سپیکر نے رولنگ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر دی تھی،اعظم خان نے کہاکہ 8مارچ کو سائفر سے متعلق فارن سیکرٹری کا ٹیلی فون آیا، ٹیلیفون پر سائفر کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھجوانے سے متعلق بتایا گیا، فارن سیکرٹری نے کہاکہ 9مارچ کو سائفر کی کاپی وزیراعظم کے حوالے کریں ،اعظم خان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9مارچ کو سائفر پر رائے دی،شاہ محمودقریشی سائفر معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی آگاہ کرچکے تھے،اعظم خان نے کہاکہ سابق وزیراعظم نے سائفر معاملے پر اداروں کیخلاف موثر بیانیہ بنانے کو کہا۔

متعلقہ خبریں