اہم خبریں

پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کووسعت دیناچاہتے ہیں،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

بیجنگ(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روس کے صدرولادی میرپیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق چین کے دارلحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں شرکت کے موقع پر روسی صدر پیوٹن اورنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان ملاقات ہوئی ،اس موقع پر روسی صدر نے کہاکہ خطے کی معاشی ترقی کیلئے سلامتی یقینی بناناضروری ہے،عالمی سطح پرغذائی تحفظ کیلئے روس اقدامات کررہا ہے،روس نے غریب ترین افریقی ملکوں کومفت اناج کی فراہمی کامنصوبہ بنایاہے،روسی صدر پیوٹن نے کہاکہ پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کووسعت دیناچاہتے ہیں جبکہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ انسداددہشتگردی کیلئے پاکستان اورروس یکساں موقف رکھتے ہیں، افغانستان میں امن واستحکام کیلئے بھی دوطرفہ تعاون اہمیت کاحامل ہے،نگران وزیراعظم نے کہاکہ بطورسینیٹرروس کادورہ کرچکا ہوں،توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کریں گے،انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کیلئےپرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں