اہم خبریں

ورلڈکپ،جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 134رنزسے ہرادیا

لکھنو(نیوزڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ2023 کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز 177 پر ڈھیر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لکھنو کے اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ دی۔ جنوبی افریقا کا اسکور سات وکٹ پر 311 رنز تک پہنچا،312رنزکے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم177رنزپرڈھیرہوگئی۔

متعلقہ خبریں