اسلام آباد( اے بی این نیوز )پاک افغان سرحد چمن باب دوستی پر افغان حدود سے فائرنگ کی گئی ،اس طرح کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ،بلااشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز نے کمال تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کیا،نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے گائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ا نہوں نے کہا کہ شہریوں کی موجودگی کے باعث ہمارے جوانوں نے جوابی فائرنگ سے گریز کیا،افغان حدود کی جانے والی فائرنگ میں دو پاکستانی شہری شہید اور دو زخمی ہوئے،امید ہے کہ افغان حکومت اس واقعے کی سنجیدگی سے لیکر سخت کارروائی عمل میں لائے گی ،ایسے واقعات دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتبہ کرتے ہیں ۔















