اہم خبریں

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 22 ہزار ،بندوبستی اضلاع میں 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد افغان مہاجرین مقیم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )پاکستان میں مقیم 6 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے پاس پی او آر موجود،وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹاسک فورس قائم کرکے تمام افغان مہاجرین کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ، غیر قانونی طور پر بنائے گئے پاکستانی شناختی کارڈزفوری منسوخ کرنے کی ہدایت،افغان مہاجرین کی اطلاع کیلئے جلد ٹول فری نمبر جاری کیا جائے گا، سرکاری دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 22 ہزار ،بندوبستی اضلاع میں 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد افغان مہاجرین مقیم ہیں،صوبے کی مساجد میں 105 افغان مہاجرین بطور پیش امام موجود ،روا ں سال اب تک 3 ہزار 911 افغان مہاجرین مختلف وارداتوں میں گرفتار ہوئے،پا نچ سو 97 افغان مہاجرین نے غیر قانونی طور پر پاکستان کا قومی شناختی کارڈ بنوایا

متعلقہ خبریں