واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،دنیا بھر کے ممالک یوکرین کی مالی و اخلاقی مدد کر رہے ہیں، پاکستان بھی یوکرین کی مدد کرسکتا ہے ، کئی ممالک یوکرین کی مدد پر عوامی توجہ نہیں چاہتے۔ وائٹ ہاؤس کے باہر پاکستانیوں کے مظاہرے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں ۔















