اہم خبریں

غیرقانونی غیرملکیوں کویکم نومبرتک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن، بغیرپاسپورٹ پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا،سرفرازبگٹی

اسلام آذباد (  اے بی این نیوز  )غیرقانونی غیرملکیوں کویکم نومبرتک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن،نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کی اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعدپریس کانفرنس، انہوں نے کہایکم نومبرکے بعدغیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیاجائے گا،اورڈی پورٹ کردیاجائے گا،آپریشن کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی،،یکم نومبرسے بغیرپاسپورٹ پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا، پاکستان واحد ملک ہے جہاں لوگ بغیر پاسپورٹ آجاتے ہیں ،پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہوگی ، پاکستان میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے جائے گی ، کسی بھی پاکستانی شہری کی جان ہر چیز سے مقدم ہے ،،کسی کو بندوق کے زور پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے نہیں دیں گے ،آئندہ کوئی شخص پاکستان میں بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے داخل نہیں ہوسکے گا

متعلقہ خبریں