اہم خبریں

اقتصادی راہداری جیسے عالمی منصوبے پاک چین دوستی کا ہی ایک نتیجہ ہیں جس سے دنیا کو بہترین معاشی مواقع ملیں گے،بلاول

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قومی دن پر چین کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار،انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہر دور میں پاک چین دوستی مضبوط و مثالی رہی ہے، اقتصادی راہداری جیسے عالمی منصوبے پاک چین دوستی کا ہی ایک نتیجہ ہیں جس سے دنیا کو بہترین معاشی مواقع ملیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی نے مضبوط پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی جسے ہر دور میں نئی بلندیاں ملیں، چین کے عوام اور حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی برادر ملک چین کے قومی دن پر مبارک باد دی۔

متعلقہ خبریں