اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری۔لیسکو کی کا رروائیاں 42افراد گرفتار، 456کنکشنز بجلی چوری میں ملوث ،،239ایف آئی آر درج، بجلی چوروں کو لا کھو ں روپے کے جر ما نے عا ئد، بلو چستان میں کیسکو ان ایکشن،،جعفرآباد مین قومی شاہراہ پر درجنوں غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیئے، بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی پر 20 دکاندار گرفتار، جرمانہ ادائیگی کے بعد رہا، ٹیم کی آمد کا سنتے ہی کئی دکاندار دکانیں بند کرکے فرار ،، آپریشن ٹیم نے پانچ سے زائد ٹرانسفارمرز واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیئے گئے۔















