اہم خبریں

بلاول اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف نہیں،اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی

کراچی (نیوزڈیسک)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ایک پیج پر ہے، بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری میں کوئی اختلاف نہیں ۔الیکشن کمیشن نے اب تک انتخابات کی تاریخ نہیں دی، اکثریت حاصل کرنے والی پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔جمعرا ت کو ایک بیان میں آغا سراج درانی نے پارٹی قیادت میں اختلافات کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کا معاملہ ہو یا کوئی دیگر مسئلہ پارٹی قیادت تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں