نارووال(نیوزڈیسک)نارووال پولیس کو مطلوب قتل کے ملزم کو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایاکہ ملزم نے کراچی ایئر پورٹ سے جنوبی افریقہ فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم سیف اللّٰہ نارووال پولیس کو مطلوب ہے اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر نارووال میں قتل کا مقدمہ درج ہے، گرفتار ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔















