اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام مکمل،الیکشن کمیشن آج نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کرے گا،نئی حلقہ بندیوں پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے ، سماعت 25 نومبر تک ہو گی ،حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 30 نومبر کو کی جائے گی















