اہم خبریں

جعلی انجکشن سکینڈل کاایک اور ملزم فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا

لاہور (  اے بی این نیوز  )جعلی انجکشن سکینڈل کاایک اور ملزم فیصل آباد سے گرفتار،ملزم کئی روز سے روپوش، انجکشن لاہور سے باہر سپلائی کرتاتھا،ملزم عاصم خالد فیصل آباد جبکہ بلال رشید کو عارف والا سے گرفتار کیاجاچکا،ملزمان کیخلاف ڈرگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کہتے ہیں جعلی انجکشن سکینڈل میں ملوث تما م ملزما ن کو پکڑا جا ئے گا، کس کے دبا ؤ میں نہیں آ ئیں گے، انجکشن سے متعلق رپورٹ آ نے میں سات سے آ ٹھ روز لگیں گے،کچھ چیزیں ہما رے ہا تھ میں نہیں وفا قی حکو مت سے منسلک ہیں

متعلقہ خبریں