اہم خبریں

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں آشوب چشم کے کیسز میں اضافہ ،صوبہ بھر کے سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا دورہ کیا جہاں وہ اچانک دورہ کیا، نگراں وزاعلیٰ نے آشوب چشم کے شکار طلبا کو دیکھا تو برہمی کا اظہار کیا۔حکومتی ہدایات کے باوجود آشوب چشم کے شکار طلبا کی اسکولوں میں حاضری پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری اسکول کو فوری طور پر سکول طلب کرلیا، صوبے کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی۔

متعلقہ خبریں