ریاض (نیوز ڈیسک) عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے چودہ جی ڈی ستگھرہ سے تھا حادثہ سعودی عرب کے دالحکومت ریاض میں پیش آیا ،چاروں پاکستانی عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ جا رہے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں محمدطارق،عبدالشکور،محمدرمضان اوراسدعلی شامل ہیں۔امدادی ٹیموں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔















