اہم خبریں

جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر الزامات میں ضرور حقیقت ہو گی،سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں ہے کیونکہ پاکستان نے بھی ملک میں بھارتی حاضر سروس افسر پکڑا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کسی سے چھپی نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے اقوام متحدہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر الزم سے ہم حیران نہیں ہوئے،اس میں ضرور حقیقت ہو گی ،بھارت پاکستان میں بھی عدم استحکام پیدا کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ، دنیا میں بھارت کو اگر کوئی سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں،کینیڈانے تو الزام لگایا ہم نے تو بھارت کا حاضر سروس افسر پکڑا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں