اہم خبریں

سارہ قتل کیس میں پیشرفت، والد، سوتیلی ماں اور چچا اولڈ بیلی میں پیش، پولیس کی تحویل میں دوبارہ دیدیا

لندن(نیوزڈیسک)سارہ قتل کیس سارہ شریف کے والد، سوتیلی ماں اور چچا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش سارہ شریف کے والد، سوتیلی ماں اور چچا اولڈ بیلی میں پیش ہوئے اور انہیں بتایا گیا کہ ان کے کیس کا ٹرائل ستمبر 2024 میں ہو گا ۔عرفان شریف، ان کی اہلیہ بینش بتول اور عرفان کے بھائی فیصل ملک پر بھی بچے کی موت کا سبب بننے یا اس کی اجازت دینے کا الزام ہے۔تینوں منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔سارہ کی لاش 10 اگست کو ووکنگ میں اس کے گھر سے ملی تھی۔پوسٹ مارٹم کے معائنے میں پتا چلا کہ سارہ کو متعدد اورگہری زخم آئے تھے۔پراسیکیوٹر جائلز بیڈلو نے عدالت کو بتایا کہ سارہ کی موت کیسے ہوئی اس کے پوسٹ مارٹم کی تحقیقات جاری ہیں۔عرفان شریف، بینش بتول اور فیصل ملک، تمام ہیمنڈ روڈ، ووکنگ، سرے نے اپنے ناموں اور تاریخ پیدائش کی عدالت میں تصدیق کی ہے یہ اگلی سماعت یکم دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں گے ، اور ان کے کیس کا ٹرائل ستمبر 2024 میں ہو گا جج مارک لوکرافٹ کیو سی نے تینوں ملزمان کو ان کی اگلی سماعت تک ضمانت دینے کے بجائے پولیس کی تحویل میں دے دیا

متعلقہ خبریں