اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قرض میں پھنسے ممالک کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا،پائیدارترقی کیلئےیکساں مواقعے ضروری ہیں ۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق لیڈرز ڈائیلاگ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیرملکوں کوترقیاتی اہداف حاصل کرنے میں وسائل کی کمی کاسامناہے، ترقی یافتہ ممالک کو قرض میں پھنسےممالک کیلئےلائحہ عمل تیارکرناہوگا،500ارب ڈالرزکےایس ڈی آرزکوقرض ادائیگی سےمشروط کیاجاسکتاہے،پائیدارترقی کیلئےیکساں مواقعے ضروری ہیں ۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی ترقیاتی تعاون پر ہونیوالے اجلاس میں بھی شرکت کی اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ نگران وزیر اعظم دیگرممالک کے اہم رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔















