کولمبو(نیوز ڈیسک) ایشیاکپ میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہماری باؤلنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی سری لنکا کی ٹیم ہم سے اچھا کھیلی، میڈل میں ہمارے باؤلر نے اچھی باؤلنگ نہیں کی،ہمارا آغاز اور اختتام اچھا نہیں رہا، ہم اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ ایشیاء کپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42اوورز میں 252رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے اس جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوب ہدف صرف 8 وکٹوں کے نقصان پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد حاصل کرلیا۔
