اہم خبریں

کپتان کی دوسرے کیس میں گرفتاری کا امکان،نیب تحقیقاتی ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی دوسرے کیس میں گرفتاری کا امکان ،190 ملین پاؤنڈ کیس کیلئے نیب کی تحقیقاتی ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے تفتیش کیلئے اٹک جیل پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی ضمانت کی درخواست پر ان کیمرہ جاری ہے جس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ، سائفر کیس میں پہلے ہی اسدعمر کی ضمانت ہو چکی ہے جبکہ عدلیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر کیس کا فیصلہ آج ہی دینے کا عندیا دیا ہوا ہے ۔

متعلقہ خبریں