اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی آئی اے کو فنڈز کی شدید قلت پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونا شروع ہوگیا، پی آئی اے کی کراچی سے جانے والی دو طرفہ 14 پروازیں منسوخ پی ایس او سے جہازوں کے ایندھن ملنے میں مشکلات کا سامنا،کراچی سے تربت، بہالپور، فیصل آباد اسلام آباد، لاہور کی دوطرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں، ذرائع کے مطابق کراچی سے سکھر کی پرواز بھی منسوخ کراچی سے مسقط کی بھی دو طرفہ پروازیں منسوخ، ذرائع کے مطابق فنڈز کی قلت سے پی آئی کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہ ہوسکی، ذرائع پی آئی اے نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کردی۔















