اہم خبریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج گلگت اور ہنزہ کا دو روزہ دورہ کریں گے

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج گلگت اور ہنزہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں یادگارِ شہدا پر گارڈ آف آنر کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم گلگت اور ہنزہ کی سیاسی قیادت سے اور مقامی عمائدین و اکابرین سے ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں