کولمبو(نیوزڈیسک)ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا،پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ۔پاکستان بھارت کیخلاف اسی ٹیم کیساتھ کھیلے گا جس میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے، اسپن میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ۔ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔ بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بتادیاسپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جہاں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، لیکن ہوسکتا ہے ایک اننگز کے بعد کولمبو میں بادل برسیں۔















