اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبورعلی کا اپنے شوہر کے نام اہم پیغام ،مداح بھی مسکرا اُٹھے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبورعلی نے اپنے شوہر علی انصاری کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ذریعے خوبصورت انداز میں انہیں سالگر ہ کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے لکھا کہ علی انصاری کیلئے لکھا کہ اگر مجھے دوبارہ زندگی ملی تو بھی میں آپ کو ہی چنوں گی آپ جیسی پیاری روح میں نے کبھی نہیں دیکھی، میرے لیے صرف آپ ہی ہیں اور ہمیشہ آپ ہی رہیں گے کےپیغام کیساتھ انہوں نے محبت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نےاس کے ساتھ علی انصاری کی کیک کاٹتے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔