اہم خبریں

سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات،نگران وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا، وزارت خزانہ کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو سراہانگران وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کو معاشی خوشحالی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل سے آگاہ کیا،سعودی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا،سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے، پاکستان کے ساتھ دو-طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا،فریقین کا علاقائی استحکام اور خوشحالی کیلئے باہمی اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا اور باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا،نیزنگران وزیر خزانہ نے پاکستان کی مسلسل سپورٹ اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں