اہم خبریں

سانحہ جڑانوالہ، بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ملوث،ٹھوس شواہد مل گئے

جڑانوالہ( اے بی این نیوز       ) مسیحی آبادی، گرجا گھروں، سرکاری املاک پر حملے، نذر آتش کرنے کا گھناؤنا واقعہ میں اہم ترین پیشرفت، ہولناک انکشافات سامنے آ گئےجڑانوالہ واقعہ میں ہندوستان کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی کا کردار کھل کر سامنے آ گیا، ٹھوس شواہد مل گئے،پوری منصوبہ بندی کے ساتھ یہ واقعہ مسلم، مسیحی فسادات پھیلانے کی گہری مذموم سازش تھی،پاکستان میں پرامن بسنے والی اقلیتوں، مسلمان آبادی میں اختلافات اور نفرت کا بیج بونے کی گھناؤنی سازش کی گئی، بھارتی ایجنسی کے لے پالکوں نے چند لوگوں کو ورغلاء کر مسیحی برادری کے خلاف منظم انداز میں استعمال کیا،دشمن کے ہاتھوں کھیلنے والوں نے کاغذ کے پرزوں پر توہین آمیز کلمات لکھے، مذہبی مقامات کے قریب پھینکے،کاغذ کے پزروں پر توہین آمیز تحریر کے ساتھ مسیحی افراد کے نام اور فون نمبر بھی تحریر تھے،مقامی مسلم آبادی کو واقعے میں ملوث کرکے مسیحی چرچ، آبادی، املاک کو نقصان پہنچایا گیا،بھارتی خفیہ ہاتھ نے اپنے ملک، مقبوضہ کشمیر میں اقلیتوں، کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے سازش کی،کئی گرفتار ملوث عناصر سے مزید تفتیش، واقعے کی تحقیقات جاری، تمام کڑیاں بھارت سے مل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں