اہم خبریں

بھارت کی آبی دہشتگردی، 1 لاکھ 41 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا، الرٹ جاری

لاہور(نیوزڈیسک)پی ڈی ایم اے کے مطابق23 اگست تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے امکانات ہیں۔،صوبے کے بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشیں متوقع ہیں ،مسلسل مون سون بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،بھارت نے پونگ ڈیم سے 1 لاکھ 41 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافے سے پاکستانی حدود متاثر ہوں گی۔،دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ،دریائے ستلج میں گنڈ ا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، پانی کی سطح 36560 کیوسک سے 60340 کیوسک تک پہنچ چکی ہے۔17 سے 20 اگست تک پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کر جائے گی ۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات۔اداروں کو ایمرجنسی صورتحال بارے اطلاعات فراہم کی جاچکی ہیں۔مقامی آبادی اور فصلوں کو سیلابی پانی سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،مقامی آبادی اور فصلوں کو سیلابی پانی سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،شہری ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کریں،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال مانیٹر کی جارہی ہے۔ دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی کی انتظامیہ کو دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت ، ایمرجنسی صورت میں مقامی انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں۔بھاکرا ڈیم سے 83703 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑ دیا گیا ہے،مجموعی طور پر 2لاکھ 25 ہزار 663 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا گیا مجموعی طور پر 2لاکھ 25 ہزار 663 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا گیا مجموعی طور پر 2لاکھ 25 ہزار 663 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا گیا ،ری کے پتن سے پاکستانی حدود میں 1لاکھ 25 ہزار کیوسک تک پانی داخل ہو گا،آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے ۔ڈی جی عمران قریشی کی ہدایت پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین کا دریائے ستلج پر واقع اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ،نازیہ جبین نے ضلعی انتظامیہ کو دریائے ستلج میں متوقع سیلابی خطرے سے آگاہ کیا۔نازیہ جبین نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کریں،دریا کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنائیں،ریسکیو ٹیمیں ،بوٹس،ادویات اور دیگر ضروریات اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں