اہم خبریں

نگران وزیراعظم کیلئے جلیل عباس جیلانی کے نام پرا تفاق ،وزیراعظم شہبازشریف اعلان کرینگے

اسلام اآباد (نیوڈیسک)نگران وزیر اعظم کے عہدے کیلئے جلیل عباس جیلانی کے نام پر مکمل اتفاق رائے ہوگیا ۔ باقاعدہ اعلان وزیر اعظم شہباز شریف خود کرینگےاتحادی جماعتوں کے قائدین نے بھی جلیل عباس جیلانی پر اپنے اعتماد کا اظہار کردیا ہے جلیل عباس جیلانی نے بازی پلٹ دی راتوں رات ڈور میں شامل ہوئے اور نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے ،سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سابق سکرٹری خارجہ و امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے منصب پر خدمات انجام دینے والے جلیل عباس جیلانی ہارٹ فیورٹ امیدوار بن گئے ہیں تینوں میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعظم مقرر کر نے اعلان 24گھنٹوں کے اندر اندر ہونے والاہے نگران وزیر اعظم کے امیدواروں سے اسٹبلشمنٹ کے ابتدائی رابطے بھی ہوچکے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے تینوں ناموں پر نواز شریف سے مشاورت مکمل کرلی ہے آج قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کا اعلان متوقع ہے جلیل عباس جیلانی ،رمدے اور حفیظ شیخ کے درمیان نگران وزیر اعظم کا کانٹے دار مقابلہ ہے نگران وزیر اعظم کے لیے ملتان اس بار سلطان بھی بن سکتا ہےجسٹس رمدے کو نواز شریف فیملی اور حفیظ شیخ کا پلڑہ امریک کی وجہ سے بھاری ہے جلیل عباس جیلانی بیورو کریسی کی تاریں ہلا دی ہیں ملک کے ممتازبیوروکریٹ وسابق سفیر جلیل عباس جیلانی بھی نگران وزیراعظم کی دوڑ اچانک میں شامل ہوگئے ہیں جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے امیدواروں میں سب پر سبقت کے گئے موجودہ صورتحال کے تناظر میں جلیل عباس جیلانی موزوں ترین امیدوار بن گئے وزیراعظم محمد شہبازشریف آج نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کرسکتے ہیں نگران وزیر اعظم کے لیے سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے کے نام سامنے آیا ہے نگران وزیر اعظم کی ڈور میں سابق جسٹس رمدے بھی شامل ہوچکے ہیں سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے لندن ،اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے بھی جانے پہنچانے ہیں نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف نواز شریف کے ساتھ مشاورت کے بعد کرینگے حفیظ شیخ عالمی مالیاتی اداروں اور امریکہ سے گڈ ورکنگ ریلیشنز کی وجہ سے تمام امیدواروں پر بھاری ہیں اور انکو نظر انداز کرنا مشکل لگ رہا ہے وہ امریکہ اور عالمی اداروں کے مابین اعتماد سازی کی بحالی اور اور انکو پاکستان کے قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں تینوں امیدواروں میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعظم کا قلمدان سونپا جاسکتا ہےسابق گورنر سٹیٹ بنک باقر ،آیٹما کے قائد اعجاز گوہر ،میاں محمد سومرو،محسن نقوی ،نجم سیھٹی ،سمیت دیگر کئی نام بھی نگران وزیر اعظم کے لیے گردش میں ہیں نگران وزیر اعظم کا ہر امیدوار اپنی اپنی لابنگ میں مصروف عمل ہے جنہوں نے راولپنڈی ،اسلام آباد اور لندن سے رابطے استوار کرنے میں دن رات ایک کردئیے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے کیلئے تمام امیدوار اپنی اپنی گارنٹی اور وارینٹی کے ساتھ اوپن سیل میں دستیاب ہیں ان میں سے کسی ایک کا انتخاب ہونے جارہا ہے جس کا اختیار قدرت نے وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں دے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں