اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور کابینہ کے آخری اجلاس سے الوادعی خطاب کرینگے 15ماہ کی حکومتی کارکردگی اور حاصل ہونے والے قومی ترقی کے اہداف اور کامیابی کو قوم کے سامنے رکھیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کرلیا،ذرائع وزیراعظم نے گیارہ بجے کابینہ اراکین کا الوداعی اجلاس طلب کیا ہے،ذرائع اجلاس میں پندرہ ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی،ذرائع وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یادگار کیلئے الوداعی فوٹو سیشن بھی ہوگا،ذرائع قومی اسمبلی الوداعی اجلاس 9 اگست کی دوپہر دو بجے طلبارکان اسمبلی گروپ فوٹو کل شام ساڑھے 5 بجے ہوگاارکان اسمبلی گروپ فوٹو ایوان کے اندر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر ہوگا۔ ارکان اسمبلی کے اعزاز میں اعشائیہ کل شام 7 بجے دیا جائے گا۔وزیر اعظم نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان بھی کرینگے۔ اتحادی جماعتوں سے مشاورت بھی مکمل ہوچکی ہے۔ میاں نواز شریف نے بھی نگران وزیر اعظم کے نام پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گرین سگنل دے دیا ہے۔















