اسلام آباد ( اے بی این نیوز )صدر مملکت کو کل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دونگا، وزیر اعظم شہباز شریف کاخطاب، انہوں نے کہا کہ آدمی فقیروں والی زندگی بسر کرے مگر قرض کی دلدل میں نہ پھنسے،خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا تو تباہ کن صورتحال ہوتی، ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں دوائیوں کی دکانوں پررش لگ جاتی ،لوگوں کوپٹرول پمس پرپٹرول نہ ملتا اورملک میں افراتفری پھیل جانی تھی،ہماری حکومت میں ملک کے اند ر سیاسی افراتفری بہت تھی ، آج ہمارے ملک میں مہنگی ترین بجلی تیل سے پیداکی جارہی ہے۔















