اہم خبریں

پی ٹی آئی چیئرمین کو تین سال سزاہے عمرقید نہیں،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس کا حق ہے ، اس کیلئے درخواست دیں ،انہیں جلد بی کلاس مل جائیگی،انہیں تین سال سزاہے کوئی عمرقید نہیں ، ہفتے دس دن میں ضمانت ہوجائیگی ۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین خود کہتے تھے جیل میں ایک ہی کلاس ہو ،اوپن واش روم ہوں،جن سیلوں میں ہم قید رہے وہ بھی ایسے ہی تھے ،سابق وزیراعظم کو بی کلاس کا حق عدالت یا جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دیں جلد بی کلاس مل جائے گی ،جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بہت ریلیف دیا، انہیں گواہ پیش کرنے کا تیرہ مرتبہ موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال سزا ہے ،عمر قید نہیں ہفتہ دس دن میں ضمانت ہوجائیگی ۔

متعلقہ خبریں