اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمان کی سلطان آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بین الاقوامی سیاسی صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال،سربراہ پاک فضائیہ کی معزز مہمان کو جدید پرکیورمینٹس، نیش ٹیکنالوجیز کے حصول اور تربیتی شعبے میں اصلاحات کے ذریعے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق آگاہی،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف کا عسکری تعاون، تربیتی شعبوں بالخصوص سائبر، الیکٹرانک وارفیئر، سپیس اور کمپیوٹنگ کے شعبہ جات میں پہلے سے موجود تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ، پاکستان برادر ملک عمان کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ عمان کے ساتھ تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم اہنگی کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔پاکستان اور عمان نےآزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے عمان کی رائل ایئر فورس کو تقویت دینے اور تربیتی شعبے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ کا مستقبل کے عسکری چیلنجوں سے نمٹنے اور دونوں فضائی افواج کے مابین تربیتی شعبے کی تعمیرنو کے لیے مشترکہ تربیتی اہداف پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور۔وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی نے ملاقات کے دوران کہا کہ ہوا بازی کی صنعت میں مقامی صلاحیتوں کے فروغ کے ذریعے پاک فضائیہ کی جانب سے کی گئی شاندار پیش رفت قابل تحسین ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی کی جانب سے دونوں ممالک کے باہمی استفادے کے لیئے متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔دونوں معززین کا تربیت اور تکنیکی علوم کے اشتراک پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے اور باہمی تعاون کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے پر اتفاق،دونوں سربراہان کا اپنی اپنی سر زمین پر رہ کر کی جانے والی مشترکہ فضائی مشقوں کے انعقاد پر بھی اتفاق،ملاقات پاکستان اور عمان کی مسلح افواج کے مابین دفاعی اور عسکری تعاون کے ذریعے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔















