اہم خبریں

نواب شاہ،مسافر ٹر ین کو حادثہ،22مسافر جاں بحق

نواب شاہ (اے بی این نیوز    ) مسافر ٹر ین افسوس نا ک حا دثے کا شکا ر،،ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں اتر نے سے،22مسافر جاں بحق، 40 زخمی، بیشتر کی حا لت تشویشنا ک، زخمیو ں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ،قریبی ہسپتا لو ں میں ایمر جنسی نا فذ، ریلوے کا عملہ، رینجرزاور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف،ہزارہ ایکسپریس کراچی سے ایبٹ آ با د حویلیا ں جارہی تھی، حا دثہ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آ یا ، کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کی آمدورفت معطل۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا حادثے پر اظہار افسوس زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کر نے کی ہدایت،، نگراان وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا بھی اظہا ر افسوس، کہا پنجاب حکومت دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے

متعلقہ خبریں