اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی چور ثابت ہوئے،گرفتاری سیاسی نہیں ، مر یم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعا ت مر یم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا سیا ست سے کو ئی تعلق نہیں ، نہ ہی گرفتا ری سیا سی انتقا م کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر اطلاعا ت مر یم اورنگزیب نے بی بی سی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آ ئی کی چو ری ثا بت ہو ئی ، ہم نے سیا سی انتقام لینا ہو تا تو پہلے رو ز ہی انہیں گرفتار کر لیتے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے جرائم کی تحقیقات ایک سال تک جاری رہیں ، کیس میں چالیس سے زائد پیشیاں ہوئیں، عدالت نے ملزم کو صفائی کا بھرپور موقع دیا ، پی ٹی آئی چیئرمین عدا لت میں پیش نہیں ہو ئے ، جر م ثا بت ہو نے پر انہیں سزا سنا ئی گئیں ،پی ٹی آئی چیئرمین نو مئی کے حملو ں کے ماسٹر ما ئنڈ تھے ،ملو ث افراد کیخلا ف قا نو ن کے مطابق کا روائی ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں