کراچی(نیوزڈیسک)کراچی سے ایبٹ آباد حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 15 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق ہزارہ ایکسپریس کراچی سے حویلیاں جارہی تھی کہ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حاد ثہ پیش آیا ، ڈی ایس ریلوے محمود الرحمن کا کہنا ہے کہ لوگو شیڈ رہوہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی ، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے کے بعد ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ خواتین اپنے پیاروں کو بچانے کیلئے نوحہ کناں ، فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافروں کونکالنے کا کام جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ہزارہ ایکسپریس مسافروں سے کچھا کچھ بھری ہوئی تھی، حادثے کے باعث قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی، زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ٹرین حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ حادثے میں مزید اموات کا بھی خدشہ ۔ دو روز قبل پڈ عیدن میں بھی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سرہاڑی، نواب شاہ کے قریب ریل گاڑی حادثے پر اظہار افسوس* ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ * مسافر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ڈی سی نوابشاہ کو ہدایت















