اہم خبریں

عمران خان کو سزا سنانے والا جج برطانیہ روانہ ،اہم خط سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کی بیرون ملک روانگی کا معاملہایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور ٹریننگ کیلئے برطانیہ گئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جج ہمایوں دلاور کی ٹریننگ کیلئے نامزدگی کی تھی ۔چودھویں عدالتی ٹریننگ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہَل میں 5 اگست سے 13 اگست تک جاری رہے گی۔عدالتی ٹریننگ کا موضوع انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹریننگ کا تمام خرچہ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ لندن کی جانب سے اٹھایا جارہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے جج کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ ،،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے انگلینڈ گئے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا خط سامنے آگیا۔

متعلقہ خبریں