اہم خبریں

9اگست، ساری اسمبلیاں، حکومتیں ختم

٭ …9 اگست، اسمبلیاں تحلیل حکومتیں ختم، وزیراعظم کا اعلانO کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی مشروط اجازت سکیورٹی ضروری ہےO توشہ خانہ کیس، عمران خان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو سکتی، اعتزاز احسنO پاکستان 2012ء سے اسرائیلی ٹیکنالوجی خرید رہاہے، اسرائیلی اخبارکا انکشافO الیکشن کمیشن، انتخابات کاکوئی اعلان نہیں، 23 انتخابی نشانات الاٹ!!O قومی اسمبلی، مزید8 بل منظور، کورم ختم، اجلاس ملتویO دریائے ستلج، کشتی ڈوب گئی، 40 میں سے 33 بچا لئےگئے، بچہ جاں بحق، باقی لاپتہO مریم نواز تشدد زدہ بچی رضوانہ کی عیادت، تشدد کے مجرموں کو کڑی سزا کا مطالبہO مردم شماری! مشترکہ مفادات کونسل کا آج اجلاس طلبO پرویزالٰہی، دوکروڑ روپے رشوت لینے کے چشم دید گواہ کی عدالت میں تصدیقO شام: داعش کا سربراہ الحسینی القریشی ہلاکO مقبوضہ کشمیر50 لاکھ ہندوئوں کو شہریت، ہندوئوں کی27، مسلمانوں کی ایک بلدیاتی نشست کا اضافہO رضوانہ تشدد کیس، جج میاں بیوی 10 دن بعد بھی آزاد، کوئی تفتیش نہیں کی جا رہیO 25 یونیورسٹیوں کے بِل منظورOپنجاب کے امراض قلب ہسپتال میں تمام 10 آپریشن تھیٹر سیوریج کے گندے پانی اور جراثیم کے باعث بند کردیئےگئے، وزیراعلیٰ برہم، ہنگامی طور پر 2 تھیٹروں میں آپریشن شروعO الیکشن کمیشن10 ارب روپے جاری نہ ہوئے، کام رک گیا، کل 42 ارب50 کروڑ پر فنڈز ملنے ہیںO لاہور ہائی کورٹ، صوبائی خاتون محتسب نورجہاں مینگل کا تقرر غیر قانونی قرار، کام فوری بند کرنے کا حکمO لاہور، اورنج ٹرین ایک سال میں بجلی کے 5 کروڑ48 لاکھ یونٹ استعمالO باجوڑ دھماکہ، جاںا بحق افرادکےلواحقین کو25 لاکھ فی کس امداد، زخمیوں کو10 لاکھ ملیں گےO امریکہ کے بعد برطانیہ، مصر میں بھی سُود کی شرح میں اضافہO امریکہ، سابق صدر ٹرمپ پر فرد جرم عائد، انتخابی نتائج روکنے کی سازش کا الزام، سابق نائب صدر مائیک پنس کی ٹرمپ کے خلاف الزامات کی تصدیق۔

متعلقہ خبریں