اسلام آباد(نیوزڈیسک) یوم استحصال کشمیر،اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت ، یوم استحصال کشمیر ریلی ریڈیو چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچے گی۔ یوم استحصال کشمیر کے حوالےسے شاہراہِ دستور اسلام آباد پر ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی ،سماجی اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عوام کا بھارت کے 05 اگست 2019 کے اقدامات کے خلاف احتجاج کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی ۔وزیر اعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی ریلی میں شرکت۔ ریلی کے شرکاء کا شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت۔مودی سرکار کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیںبین الاقوامی برادری سے 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں آج بھارتی اقدامات کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک ٹریفک کو ایک منٹ کیلئے روک لیا گیا۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سارے اپنی قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے آج اکھٹے ہوئے،کشمیر پر جاری ظلم و بربریت کی سخت مذمت کرتے ہیں،بھارت غیر کشمیریوں کو کشمیری نیشنیلٹی دے کر کشمیریوں کے حقوق پر شبخون مارنا چاہتے ہیں جوانتہائی قابل مذمت عمل ہے ۔ ، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اقوام متحدہ سے بھارتی اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی کرے ۔کشمیریوں کا جذبہ حریت ہمیشہ کی طرح بلند رہے گا، پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ضرور ملے گی،کسی بھی قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کر کے دم لیں گے۔















