اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے سائرس سجاد قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ لگانے کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق اسد مجید خان سیکرٹری خارجہ کے ریٹائر ہونے کے بعدبطور سیکرٹری خارجہ عہدہ سنبھالیں گے، ذرائع کے مطابق موجودہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان 16اگست کو ریٹائر ہوجائیں گے ، ذرائع کے مطابق محمد سائرس سجاد قاضی اس وقت وزارت خارجہ میں سینئر ترین افسر اور بطورسپیشل سیکرٹری فرائض انجام دے رہے ہیں، سائرس قاضی نے بطور سفیر پاکستان ہنگری اور ترکی میں خدمات انجام دی ہیں۔















