اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگراں سیٹ اپ کی تشکیل کا معاملہ،وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا۔تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس آج ہوگا،اس میں مولانافضل الرحمنٰ سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہان شامل ہوں گے،حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ دیر بعد ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ اجلاس میں نگراں وزیر اعظم کیلئے ناموں پر غور کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کی دوڑ میں شاہد خاقان عباسی،اسلم بھوتانی،حفیظ شیخ،فواد حسن فواد شامل ہیں حتمی فیصلہ باہمی مشارت کے بعد ہی کیا جائیگا۔















