اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ بتا دی اور کہا ہے کہ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی، ہماری حکومت ختم ہو جائے گی تو کوشش ہوگی کہ ایسا نگراں سیٹ اپ بنایاجائے جو سب کے لئے قابل قبول ہو،چییرمین پی ٹی آئی نے ملک میں صرف افراتفری پیدا کی ،اپنے سیاسی مخالفین کو چوراور ڈاکو کہتا رہا،جھوٹے کیسز بنائے، اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا، مخلوط حکومت کا سفر 11اپریل 2021میں شروع ہوا،اتحادیوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں،اتحادی جماعتوں نے مجھے اعتماد کا ووٹ ڈلا،ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 15 ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا، آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا، مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہر طرف خطرات تھے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی، کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا، آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا، یہ پل صراط بھی عبور کیا۔پیرس میں آئی ایم ایف حکام کیخوشامد بھی کی،ائی ایم ایف کے چیلنج نے میری نیند حرام کردی تھی،اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتاتو روپیے پر بے حد دبائوآنا تھا،انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہوتی،انہوں نے کہاکہ مخلوط حکومت کا سفر 11اپریل 2021میں شروع ہوا،اتحادیوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں،اتحادی جماعتوں نے مجھے اعتماد کا ووٹ ڈلا،شہبازشریف نے کہاکہ چییرمین پی ٹی آئی نے ملک میں صرف افراتفری پیدا کی ،اپنے سیاسی مخالفین کو چوراور ڈاکو کہتا رہا،جھوٹے کیسز بنائے،میرے اوپر جھوٹے کیسز بنائے گئے لیکن میں عدالت میںپیش ہوتارہاکبھی حیلے بہانے سے کام نہیںلیا،انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی خارجہ محاذ پر تباہی کو بیان نہیں کیاجاسکتا.















