اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک کی 10سالہ تقریبات کے موقع پر چینی صدرشی جن پنگ کے بیان پر مشکور ہیں ۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سی پیک کی 10سالہ تقریبات کے حوالے سے چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی پیغام کا شکر گزار ہوں،صدرشی جن پنگ کا پاکستان کی حمایت کا پیغام بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے متعلق چینی صدرکے عزم کاعکاس ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک سے ہم نے سماجی واقتصادی شعبوں میں اہم سنگ میل عبور کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع ہونے والابی آرآئی فلیگ شپ منصوبہ اب حقیقت بن چکا ہے ، ہم ،سی پیک کےدوسرے مرحلے کیلئے مزید تونائی کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
Highly grateful to H.E. President Xi Jinping for his powerful message of support and solidarity with Pakistan on the occasion of the completion of the Decade of CPEC. His emphasis on building CPEC into "an exemplary project of high quality Belt and Road Cooperation" reflects his…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 3, 2023















