اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں منرلز سمٹ ڈسٹ ٹو ڈیوویلپمنٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ باتیں بہت ہوگئی ، اب عمل سے ترقی کے اہداف حاصل کرنے ہیں۔ 70 کی دہائی میں روس کی شراکت سے پاکستان سٹیل مل کا قیام عمل میں لایا گیا، کرپشن اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی، سیاستدانوں کی بڑی تعداد نیب کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ، کرپٹ عناصر کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا، عوامی مسائل کا غیر روایتی طریقے سے حل کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ منرل سمٹ کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، سعودی وزیر نے معدنی وسائل کی اہمیت پر سبق آموز لیکچر دیا۔ پاکستان سے متعلق جذبات کی قدر ناقابل فراموش ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس ماہ ہم نے اپنی مدت پوری کرکے گھر جانا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے، محنت اور لگن سے ہم اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں، ہمیں اپنا وقت،توانائی عوام کی بہبود کیلئے خرچ کرنے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہم نے پاکستان کے ساتھ 75 سال ظلم کیا ہے، غریب عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی ان کو حق نہیں دیا، بدقسمتی سے آج معاشرہ تقسیم ہوچکا ، معاشرے میں زہر گھول دیا گیا، میں نے ماضی میں بھی ہمیشہ ان ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اپنی داستان سامنے رکھی۔















