اہم خبریں

اقتصادی راہداری پاک چین دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت، چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام جاری

بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ نے اکتیس جولائی کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا اہم ترین اولین منصوبہ ہے۔ افتتاح سے لیکر اب تک دونوں ممالک مشترکہ مشاورت،مشترکہ تعمیر اور مشترکہ شیئرنگ کے اصولوں کے مطابق سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے متعدد ابتدائی ثمرات حاصل کئے جن کی بدولت نہ صرف پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کو نئی قوجہت ملی بلکہ باہمی رابطے اور انضمام کے عمل بھی فروغ دیا گیا۔ اقتصادی راہداری منصوبہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان نئے دور میں قریب ترمعاشرے کی تشکیل میں اہمیت کی حامل ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اس با ت پر زور دیا کہ مستقبل میں چین پاکستان کے ساتھ ملکر اعلیٰ معیاری، پائیدار اور عوام دوست اہداف پر قائم رہتے ہوئے منصوبہ بندی اور انتظامات کو بہتر بنانے اور تعاون کو توسیع دینے کا خواہاں ہے تاکہ سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کے اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ تعمیر کے شعبے میں ایک مثالی منصوبہ بنایا جائے۔ عالمی بدلتی ہوئی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونماکیوں نہ ہوں چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا رہے گا اور ہاتھ میں ہاتھ اور شانہ بہ شانہ آہنی دوستی کو فروغ دیتے ہوئے ترقی اور سلامتی کو بہتر انداز میں مربوط کرتا رہے گا۔ وسیع تر پیمانے پر مزید گہرا تعاون کرنے کیلئے چین پاک آل ویدر اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو نئی بلندی تک پہنچائیں کیلئے پرعزم ہیں۔ دونوں ممالک نیز خطے کے امن و خوشحالی کیلئے مزید خدمات سرانجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں