اسلام آباد (اے بی این نیوز )قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 منظور کر لیا،بل خواجہ آصف کی جگہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا،بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے،آرمی افسران ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے،دوہری شہریت والے افواج پاکستان میں کمیشن حاصل نہیں کر سکیں گے،کلیدی عہدوں پر فائز لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد پانچ سال تک سیاست سے دور رہیں گے،آرمی آفیشلز پر ادارے کے بارے میں ڈسپلن سےہٹ کر بہتان لگانے پر یہ قانون لاگو ہو گا،پیکا ایکٹ 2016 کے تحت بہتان کو ریاستی اداروں اور وقار کے لئے نقصان دہ ثابت ہونا ضروری ہے۔















