اہم خبریں

باجوڑ، صدر مقام خار میں جے یو آئی ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ30 افراد جاں بحق

باجوڑ( اے بی این نیوز ) باجوڑ کے صدر مقام خار میں جے یو آئی ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ، تیس افراد جاں بحق جبکہ80سے زائد افراد زخمی ہو گئے،جاں بحق ہو نے والوں میں خار کے امیر بھی شا مل، ،سیکیورٹی اہلکاروںنے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں لو گ موجود تھے،ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا ہے کہ ہم اس واقعہ کہ مذمت کرتے ہیں ہیں اور یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ الیکشن سے قبل یہ بڑی تشویش ناک صورتحال ہے۔ پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہو ئے تبایا کہ دھماکے کی جگہ جے یو آئی ف کا ورکرز کنونشن ہو رہاتھا، پولیس نے کنفرم کیا کی جاں بحق ہو نے والوں میں مولاناق ضیا اللہ جان بھی شامل ہیں، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکہ خار میں نادرہ کے آفس کے سامنے ہوا، امدادی کارروائیان جاری ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں چند ذخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شراع کر دیا ہے،زخمیوں کو پشاور منتقلی کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بھی فراہم کر دیا ہے، حافط حمداللہ نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق ہمارے دس سے بارہ ورکرز شہید ہو ئے ہیں، مولاقنا فضل الرحمان، آصف ٖ علی زرداری ،بلاول بھٹو،سراج الحق سمیت سب نے دھماکے کی مذمت کی ہے، فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے پی سے اس افسوس ناک دھماکہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں